مہک بدوش خراماں انیس ِجاں کے لیے

صبا چلی ہے کسی یارِمہرباں کے لیے

طویل عمر کی سب مانگتے دعا کیوں ہیں

رہِ حیات ہے گرچہ اک امتحاں کے لیے

یہ فیض ہے ترے وعدے کا اے مرے راہبر

کہ دربدر ہوں ہوا کی طرح اماں کے لیے

جو ہو سکے تو کوئ حرفِ معتبر بھیجو

اژل سے میری ادھوری سی داستاں کے لیے

ستارہء سرِ مژگاں سنبھال کر رکھنا

بنے گا کل یہی تمہید داستاں کے لیے

سسکتی دیکھ رہی ہوں میں سانس حرفوں کی

اتر رہی ہے دریچہءِ خواب میں اب شام

کہ آرزو نہ رہی اب تو سائبا ں کے لیے

گئے دنوں کی رفاقت ہے اور ہم تنہا

تمام سود تھے شائد اسی زیاں کے لیے

Tags:
Jul-5-08

ٹیگ ٹیگ

Posted by Zahara Alvi

ا) کھیل کے قوانین جوابات دیتے وقت ارسال کرنا ہوں گے ۔
ب) جِس نے آپ کو اس کھیل سے منسلک کیا ہے، اُسکی تحریر کا حوالہ دینا لازمی ہے ۔
ج) سوالات کے اخیر میں آپ مزید پانچ لوگوں کو اِس کھیل سے منسلک کریں گے، اور اس کی اطلاع متعلقہ بلاگ پر نئی تحریر میں تبصرہ کر کے دیں گے ۔
سوالات چونکہ میں لکھ رہا ہوں، اگر کسی نے مجھے دورانِ کھیل اِس سے منسلک کیا تو تب جوابات لکھوں گا ۔ سوالات مندرجہ ذیل ہیں ۔
1) اِس وقت آپ نے کِس رنگ کی جرابیں پہنی ہوئی ہیں؟

اتنی شدید گرمی میں یہ سوال؟ مجھے تو اور گرمی لگنے لگ گئی ہے

2) کیا آپ اس وقت کچھ سُن رہنے ہیں؟ اگر ہاں تو کیا؟

عابدہ پروین کو سن رہی ہوں

3) سب سے آخری چیز جو آپ نے کھائی تھی کیا تھی؟

بریڈ ود شامی کباب

4) سب سے آخری فلم کونسی دیکھی ہے؟

the myth

5) آپ کا پسندیدہ قول کیا ہے؟

اختیار طاقت اور دولت ملنے پر لوگ بدلتے نہیں بلکہ بے نقاب ہو جاتے ہیں ۔۔۔ حضرت علی علیہ السلام
اس پر ظلم کرنے سے ڈرو جس کا اللہ کے سوا کوئی نہ ہو۔۔ حضرت امام حسین علیہ السلام
کسی کو آزمانا ہے تو اسے عزت دے کر دیکھو، اگر وہ ظرف والا ہوا تو تمہاری اور عزت کرے گا ورنہ تمہیں حقیر جانے گا۔۔۔حضرت علی علیہ السلام

6) کل رات بارہ بجے آپ کیا کر رہے تھے؟

فائیلم پروٹوزوا کی کلاسیفیکیشن رٹ رہی تھی :(

7) کِس مشہور شخصیت زندہ یا مردہ سے آپ مِلنا چاہیں گے؟

۔حضرت علی علیہ السلام

8) غصہ میں اپنے آپ کو پرسکون کِس طرح کرتے ہیں؟

خوب غصہ نکال کر آج کل آج کل میں غصہ برداشت نہیں کرتی۔۔

9) فون پر سب سے آخر میں کِس سے بات ہوئی؟

چھوٹے بھا ئی سے اسے ڈانٹنے کے لیے صبح 6 بجے سے کرکٹ کوٹنے گیا ہوا تھا۔۔۔

10) آپ کا پسندیدہ تہوار کونسا ہے؟

عید الفظر مہندی چوڑیاں چاند رات سہلییاں جو مدت سے نصیب نہیں ہوئی۔۔۔ :(

Tags:
Jun-9-08

شام کی گفتگو ،ہو تم شائد

Posted by Zahara Alvi

“خواہشِ جستجو ،ہو تم شائد
حاصلِ آرزو ،ہو تم شائد

نیم تاریک شب کی خاموشی
شام کی گفتگو ،ہو تم شائد

یا تو یہ عکسِ ذات ہے میرا
یا تو پھر ہو بہ ہو ،ہو تم شائد

آج پھر حرف سانس لینے لگے
آج پھر رو برو ،ہو تم شائد

وہ نویدِ صبحِ بہار ہے جو
اسی رت کی نمو ،ہو تم شائد”۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

Tags:
Jun-7-08

شام

Posted by Zahara Alvi

“ہمارے گھر کے آنگن میں
اترتی شام ہے جب بھی
تو چاروں اور جانے کیوں
بہت خاموش سی
چپ سی
صدائیں گنگناتی ہیں
انوکھے راگ بجتے ہیں
کئی یادوں کے انگارے
کبھی جلتے ہیں
بجھتے ہیں
نہ جانے کتنے ہی الفاظ
ذہن و دل ل صفحے پر
سمٹتے ہیں
بکھرتے ہیں
کبھی کچھ یاد کرنے کی
کوئی الجھن کوئی کوشش
کبھی سب بھول جانے کی
انوکھی سی کوئی خواہش
کبھی بے سوچ سے لمحے
سرک جاتے ہیں ہاتھوں سے
اور ان کو تھام لینے کی
کوئی معصوم سی کاوش

لہو کو منجمد کرتی
اترتی شام کی یہ چپ
پرندوں کے گھروں کو لوٹ جانے کے کئی منظر
ہمیں دھندلا سا الجھا سا
کوئی رستہ سجھاتے ہیں
مگر اک اضطراری میں
نہیں ہم دیکھتے اس کو
کہ دھندلے سے یہی رستے
ادھوری آگہی ہی تو
عذابِ جاں شروع سے ہیں
ہم ہی کیا مبتلائے غم
سبھی انساں شروع سے ہیں
کنارے پر پہنچنے کی ریاضت عمر بھر کی ہے
کنارے پر پہنچ کر بھی سفر نے ساتھ کب چھوڑا
ادھوری آگہی کا دکھ اکیلا ہمسفر میرا

کبھی اے کاش کچھ بولے
یہ چپ چپ سی اترتی شام
کبھی اے کاش کچھ پنچھی نہ گھر کو لوٹ کے جائیں
ہمارے پاس رہ جائیں
اک ایسا راز کہہ جائیں
جو توڑے اس گھنی چپ کو
مکمل جو ہمیں کر دے”۔۔۔۔۔۔۔۔

Tags:
May-31-08

یاد

Posted by Zahara Alvi

“یاد کے دائروں میں چلتا ہے
آج بھی دل کہاں سنبھلتا ہے

رات دن تو ہمارے بھی جاناں
خامشی سے گزر ہی جاتے ہیں
لوٹ آئیں زمانے گزرے ہوئے
آس یہ ہم کہاں لگاتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ہاں وہ کچھ پل مگر
وہی کچھ پل
بستیءِدل میں جو مکیں بن کر
ایک مدت ہوئی کہ ٹھہرے ہیں
شام کی خامشی میں اکثر ہی
بے صدا حرف گنگناتے ہیں
یاد کے دائرے بناتے ہیں
یاد کے دائرے بناتے ہیں

بھول بیٹھے ہیں ہم نقوش اپنے
ایک مدت سے خود کو دیکھا نہیں
“قیدِ زندانِ خود فراموشی
گرچہ ہم آج بھی نبھاتے ہیں”
ہاں وہ کچھ پل مگر
وہی کچھ پل
بستیءِدل میں جو مکیں بن کر
ایک مدت ہوئی کہ ٹھہرے ہیں
صحنِ دل کی اداسیوں میں کبھی
خشک پتوں سے پھیل جاتے ہیں
یاد کے دائرے بناتے ہیں
یاد کے دائرے بناتے ہیں

اور یہ دل یہ بے نوا سا دل
رہِ منزل کے خارزاروں میں
آرزوؤں کی لو میں جلتا ہے
یاد کے دائروں میں چلتا ہے

Tags:
Apr-23-08

گذارش

Posted by Zahara Alvi

ہو سکے تو مجھے عنایت کر
ایک پل تجھ سے بے دھیانی کا

Tags:
Apr-23-08

غزل

Posted by Zahara Alvi

میں نے سانسیں سسکتی دیکھی ہیں
تو نے اس زندگی میں دیکھا کیا؟

تو بنے خواب میری حسرت یے
میں چنوں پھول تو نے چاہا کیا؟

زندگی کہہ رہے ہیں سب جس کو
سوچتی ہوں وہ زندگی ہے کیا؟

تو اگر نہ ہو میری دنیا میں
تو نے سوچا ہے میرا ہو گا کیا؟

تیری آنکھوں میں جو اتر جائے
میرے قدموں میں ہے وہ رستہ کیا؟

Tags:
Apr-23-08

صلہ

Posted by Zahara Alvi

اب تو نیندوں سے بھی ہراساں ہیں
یہ ترے خواب دیکھتی آنکھیں

Tags:
Apr-23-08

قطعہ

Posted by Zahara Alvi

چاند تو خیر دسترس میں کہاں
آج جگنو کی آرزو بھی نہیں
میں بھی شئد بدل گئی ہوں بہت
ہاں وہ پہلے سا اب کے توبھی نہیں

Tags:
Apr-23-08

ساون

Posted by Zahara Alvi

اب کے کیسا ساون برسا
سپنوں کے پر بھیگ گئے ہیں

Tags: